• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 66151

    عنوان: اہل سنت مسلک کے لیے باقی مسلک کا ذبیحہ کیساہے؟

    سوال: اہل سنت مسلک کے لیے باقی مسلک کا ذبیحہ کیساہے؟

    جواب نمبر: 66151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 911-897/N=9/1437 دوسرے مسلک والوں میں جن لوگوں کے عقائدکفر تک پہنچے ہوئے نہیں ہیں، یعنی: ان پر کفر کا فتوی نہیں ہے، جیسے: غیر مقلد، مودودی اور بریلوی وغیرہ، ان کا ذبیحہ جائز ہے بشرطیکہ وہ جان بوجھ کر بسم اللہ ترک نہ کریں اور جن رگوں کا کٹنا ضروری ہے، وہ ساری رگیں کٹ جائیں۔ اور جن لوگوں کے عقائد کفر تک پہنچے ہوئے ہیں اور ان پر کفر کا فتوی ہے جیسے: قادیانی، بوہری، پرویزی وغیرہ، ان کا ذبیحہ جائز نہیں اگر چہ وہ بسم اللہ پڑھ کر ذبح کریں اور وہ سب رگیں کٹ جائیں، جن کا کٹنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند