• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 66029

    عنوان: شرعی طریقہ پر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ہر جانور کا ذبح کیا جانا ضروری ہے بغیر اس کے جانور (چکن) حلال نہیں ہوگا

    سوال: میں سعودی عرب میں رہتاہوں، مجھے اس بارے میں پتا کرنا ہے کہ جو یہاں پر منجمد اور تازہ چکن اور مٹن ملتے ہیں(پیک شدہ ) مختلف برانڈکے مختلف آئٹم ہوتے ہیں، جیسے امریکین برانڈ ہوا، الکبیر ہوا، اور آئٹم میں جیسے ہوٹ ڈوگ ہوا، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 66029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 708-588/D=9/1437 چکن کا مسئلہ بہت نازک او راہم ہوگیا ہے شرعی طریقہ پر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ہر جانور کا ذبح کیا جانا ضروری ہے بغیر اس کے جانور (چکن) حلال نہیں ہوگا، باہر سے درآمد کیے جانے والے چکن کے بارے میں کوئی قطعی بات کہنا مشکل ہے ایسے موقع پر احتیاط پر عمل کرنا بہتر ہے کہ غیر اسلامی ممالک سے درآمد شدہ چکن کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند