• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 63039

    عنوان: دنبہ کو بغیر ذبح کیے ھوئے اسکے دم کی طرف جو گوشت کا لوتھڑا ھوتا ھے اس کا کھانا حرام ھے یا حلال ھے ؟

    سوال: دنبہ کو بغیر ذبح کیے ھوئے اسکے دم کی طرف جو گوشت کا لوتھڑا ھوتا ھے اس کا کھانا حرام ھے یا حلال ھے ؟

    جواب نمبر: 63039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 267-298/L=3/1437-U دنبہ کو ذبح کیے بغیر اس کی دم کی طرف کے گوشت کا لوتھڑا کھانا جائز نہیں، زندہ جانور کے جسم سے علیحدہ جُز میتہ کے حکم میں ہے، جس طرح میتہ کا کھانا جائز نہیں اسی طرح زندہ جانور کے جسم سے علیحدہ کسی جز کا کھانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند