• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 61928

    عنوان: قربانی ایسی جگہ كرانا جہاں تاریخوں میں فرق ہو؟

    سوال: ھمارا ایک بھائی ھے جو کہ کینیڈا میں رھتا ھے اور ھم اس کیلیئے اپنے ساتھ یہاں (صوابی پاکستان میں )قربانی کرتے ہیں اس سال چونکہ ہماری اور انکی عید ایک ہی دن ہے .اب مسئلہ یہ ہے کہ کہ کینیڈا کا وقت ہمارے وقت سے دس گھنٹے پیچھے ہے .تو جب ہم دس ذی الحجہ کی صبح کو قربانی کریں گے تو اس وقت کینیڈا میں نو (۹) ذی الحجہ کی رات ہوگی .تو کیا ہم صبح کو قربانی کر سکتے ہیں یا اتنا موخر کر دیں کہ کینیڈا میں بھی دس ذی الحجہ کا صبح ہو جائے .بینوا بالتفصیل .جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 61928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1263-1259/B=12/1436-U آپ اپنے بھائی کی اجازت کے بعد اپنے یہاں گیارہویں ذی الحجہ کو قربانی کریں، دونوں جگہوں پر قربانی کا دن ہونا ضروری ہے۔ دسویں ذی الحجہ کو قربانی صحیح نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند