• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 56074

    عنوان: جن کا ارادہ قربانی کرنے کا ہو کیا تو اسے اپنی مونچھ اور ناخن نہیں کاٹنے چاہیے جب تک کہ قربانی نہ ہوجائے؟

    سوال: (۱) جن کا ارادہ قربانی کرنے کا ہو کیا تو اسے اپنی مونچھ اور ناخن نہیں کاٹنے چاہیے جب تک کہ قربانی نہ ہوجائے؟ (۲) اگر مونچھ اور ناخن بڑے ہوجائیں تو کیا صفائی کے خلاف نہیں ہے؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 42-42/M=1/1436-U اگر مونچھ، ناخن کاٹے ہوئے چالیس دن یا اس سے زائد ہوگئے ہیں تواس کو قربانی سے پہلے کاٹ لینا چاہیے ورنہ مستحب یہ ہے کہ قربانی ہونے تک نہ کاٹے، قربانی کے بعد کاٹے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند