• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 54889

    عنوان: جانور ذبح ہوجانے کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے فوراً کھال وغیرہ اتارنا

    سوال: قربانی یا ذبیحہ کے وقت جانور کے خود سے ٹھنڈ ا ہونے تک انتظار کرنا کیوں ضروری ہے؟ جب کہ جیسے قصائی جلدی جلدی جانور کو ٹھنڈا کرکے بوٹی بوٹی کرنا چاہتے ہیں ، جوکہ حرام کا باعث ہے اور دوسری طرح سے ہم جانور کو زیادہ تکلیف دیتے ہیں گویا کہ بلی دیتے ہیں۔ یہ حقیت ہے کہ جس جانور پر خدا نام نہیں لیا گیا تووہ مسلمانوں کے لیے حرام ہوگا، مگر ہم جلدی اور دیر ٹھنڈا ہونے کی کیا قیود اسلام میں پاتے ہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 54889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1271-1271/M=11/1435-U جانور ذبح ہوجانے کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے فوراً کھال وغیرہ اتارنا مکروہ ہے، کیوں کہ اس صورت میں بے ضرورت جانور کو اذیت اور تکلیف پہنچانا ہے، اس لیے ذبح کے بعد ٹھنڈا ہونے تک انتظار کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند