• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 52295

    عنوان: میرے نام پر یا تین مرحوم پشتوں یعنی آبا ؤ اجداد کے نام پر میرے والدین کا قربانی کرنا بہترہے؟ ( جب کہ میں کمائی نہیں کررہا ہوں) ۔

    سوال: میرے نام پر یا تین مرحوم پشتوں یعنی آبا ؤ اجداد کے نام پر میرے والدین کا قربانی کرنا بہترہے؟ ( جب کہ میں کمائی نہیں کررہا ہوں) ۔

    جواب نمبر: 52295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 712-712/M=6/1435-U آپ اگر صاحب نصاب نہیں ہیں تو آپ پر قربانی واجب نہیں ہے، آپ کی طرف سے آپ کے والدین پر بھی قربانی کرنا لازم نہیں، آپ کے والدین کو اللہ نے وسعت دی ہے اور وہ آپ کی طرف سے بھی اور مرحوم آبا واجداد کی طرف سے بھی قربانی کرنا چاہیں تو دونوں کی طرف سے کرسکتے ہیں، لیکن پہلے ان کو اپنی طرف سے واجب قربانی کی ادائیگی لازم ہے، اور اگر دونوں (زندہ اور مرحومین) کی طرف سے قربانی کی استطاعت نہیں یا استطاعت ہے لیکن ایک ہی کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں تو زندہ کے مقابلے مرحوم کی طرف سے کردینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند