• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 51515

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ مرغ کو اپنے ہاتھ اور چھری سے ذبح کرتے ہوئے اگر مرغ کی گردن ایک دم ہی مکمل طور پر تن سے جدا ہوجائے تو اس مرغ کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ مرغ کو اپنے ہاتھ اور چھری سے ذبح کرتے ہوئے اگر مرغ کی گردن ایک دم ہی مکمل طور پر تن سے جدا ہوجائے تو اس مرغ کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 51515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 519-519/M=5/1435-U مرغ کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن قصداً جدا کردینا مکروہ ہے کیوں کہ اس میں بلاضرورت اذیت پہنچانا ہے تاہم اس کے باوجود اس ذبیحہ کا کھانا حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند