• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 51161

    عنوان: شیعہ یا ہندو بسم اللہ ، اللہ اکبر پڑھ کر جانورذبح کرے تو کیا اس کے ہاتھ سے کیا ہوا ذبیحہ حلال ہے ؟

    سوال: شیعہ یا ہندو بسم اللہ ، اللہ اکبر پڑھ کر جانورذبح کرے تو کیا اس کے ہاتھ سے کیا ہوا ذبیحہ حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 51161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 515-431/H=4/1435-U جو شیعہ ضروریات دین کا منکر ہے تحریفِ قرآن کا قائل ہے حضرات شیخین یعنی صدیق اکبر، فاروق اعظم اور دیگر صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو برا کہتا ہے ام الموٴمنین حضرت صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر نعوذ باللہ تہمت عائد کرتا ہے اس کے ہاتھ کا اور اسی طرح ہندو کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال نہیں، بلکہ حرام اور مردار ہے، اگرچہ بوقت ذبح بسم اللہ اللہ اکبر بھی ان لوگوں نے پڑھا ہو۔ کتب فقہ وفتاوی میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند