• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49535

    عنوان: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کیا میت کے نام سے قربانی کی جاسکتی ہے؟ (۲) زکاة پیسوں میں دینا کہاں سے ثابت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کیا میت کے نام سے قربانی کی جاسکتی ہے؟ (۲) زکاة پیسوں میں دینا کہاں سے ثابت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-24/M=1/1435-U (۱) میت کے نام سے قربانی کی جاسکتی ہے۔ (۲) سکہٴ رائج الوقت مثلاً پیسوں کے ذریعہ زکاة کی ادائیگی درست ہے، دراہم ودینار پر قیاس کرتے ہوئے اور اجماع وعرف سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند