• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49279

    عنوان: خصی بکرے کی قربانی صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: آپ سے ایک سوال کا جواب مطلوب ہے کی جس بقرے کی ہم قربانی کرتے ہیں وو خصی ہوتا ہے جبکی خصی کرنا اسکے اندر نقص پیدا کرنا ہے ، کیا ہم ایسے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں ؟ کیا بکرے کا خصی کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 49279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1882-524/H=1/1435-U قربانی کے جانور میں خصی ہونا نقص وعیب نہیں ہے، پس خصی بکرے کی قربانی کرنا بلاکراہت درست ہے، بلکہ خود حضرت نبی اکرم صلی تعالی علیہ وسلم سے خصی کی قربانی کرنا ثابت ہے، حدیث شریف میں اس کی صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند