• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49040

    عنوان: قربانی

    سوال: قربانی کے بارے میں میرے کچھ سوالات ھیں براھ کرم میری رھنمای فرما دیں۔ ۱۔ کیا بھینس یا اس کے بچے )کٹا( کی قربانی جایز ہے ؟قربانی کے جانور کے لیے کیا شرط ہے ؟غیر مقلد مزکورھ قربانی پر اعتراض کیوں کرتے ہیں؟ ۲۔ کیا شیعہ کا ذبیحہ حلال ھے ؟اگر ذبح مسلم نے کیا مگر گوشت شیعہ نے بنایا تو کیا یے حلال ہے ؟ ۳۔ عام دنوں میں بازار سے گوشت خریدا اور قصای کے بارے میں علم نہیں ھے کہ وھ مسلم ھے یا نہیں تو اس گوشت کے استعمال کے بارے میں کیا راے ھے ؟ ۴۔ جس چھری سے ذبح کرنا ھو اس پر تین ۳ کیل لگے ھوں۔کیا اس کی کوی اصل ھے ؟؟

    جواب نمبر: 49040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1461-1461/M=1/1435-U (۱) بھینس اور کٹرے کی قربانی جائز ہے بشرطیکہ ان میں سے ہرایک کی عمر دو سال مکمل ہو اور ہرایسے عیب سے خالی ہو جو جواز سے مانع ہے، غیرمقلد کا اعتراض کس بات پر ہے اور اس کی دلیل کیا ہے؟ پوری بات لکھ کر سوال کیجیے! (۲) شیعہ کے عقائد اگر کفریہ ہوں تو اس کا ذبیحہ حلال نہیں اور اگر مسلمان نے ذبح کیا اور شیعہ نے گوشت بنایا تو ذبیحہ حلال ہوگا۔ (۳) مسلم علاقے سے یا مسلمان کی دوکان سے خریدا ہے تو حلال سمجھا جائے گا ہاں اگر تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ ذابح مسلمان نہیں تو استعمال سے احتراز لازم ہے۔ (۴) اس کی کوئی اصل نہیں، یہ بات غلط مشہور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند