• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49039

    عنوان: کیا ہم قربانی کے جانور کا سارا کا سارا گوشت خود رکھ سکتے ہیں۔

    سوال: (۱) کیا ہم قربانی کے جانور کا سارا کا سارا گوشت خود رکھ سکتے ہیں۔ (۲) اور افضلیت کے اعتبار سے کس طرح تقسیم کرنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 49039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1498-1484/N=12/1434-U (۱، ۲) افضل وبہتر یہ ہے کہ آدمی قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کرکے: ایک حصہ غریبوں میں اور ایک حصہ رشتہ دار اور دوست واحباب میں تقسیم کرادے یا اس سے ان کی دعوت کردے اورایک حصہ اپنے اہل خانہ کے لیے رکھے، اوراگر اس میں کچھ کمی بیشی کرے یا سارا گوشت اپنے اہل خانہ کے لیے رکھ لے تو یہ بھی جائز ہے بلکہ ضرورت کی صورت میں سارا گوشت اہل خانہ کے لیے رکھ لینا مندوب وبہتر ہے کذا فی الدر والرد (۹:۴۷۴ ط مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند