• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42660

    عنوان: قربانی كرنے كے بعد اس كی ہڈیاں اگر ضائع ہونے كے اندیشے سے بیچ دے تو...

    سوال: کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کی ہڈیوں اور پایوں کو ضائع ہونے (resin)کے امکان کی وجہ سے کسی اداریکا جمع کر کے کسی رسین-لعاب دار شئی - بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے۔کیا ان دونوں اشیاء کانا قابل خوراک ہو جانے کی وجہ سیبیچنا جائزہے۔

    جواب نمبر: 42660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 56-53/L=2/1434 اگر قربانی کرنے والے ہڈیوں اور پایوں کو چھوڑدیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر کوئی ادارہ ان کو جمع کرکے کسی کمپنی کو فروخت کردے تو شرعاً اس کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند