• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42487

    عنوان: میرے اوپر دو لاکھ کا قرضہ ہے ، کیا اتنے قرض میں قربانی کرائی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

    سوال: میرے اوپر دو لاکھ کا قرضہ ہے ، کیا اتنے قرض میں قربانی کرائی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 42487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1750-1112/L=1/1434 اگر قرض منہا کرنے کے بعد آپ کے پاس اتنی مالیت نہیں بچ پاتی ہے جس سے آپ صاحب نصاب ہوجائیں تو آپ پر قربانی واجب نہیں، تبرعاً کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، صاحب نصاب سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس سونا، چاندی، نقدی، سامانِ تجارت اور حاجت اصلیہ سے زائد سامان اتنی مقدار میں ہوں جن کی مالیت تقریباً 613 گرام چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند