• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42477

    عنوان: قربانی کن لوگو ں پر واجب ہے؟

    سوال: قربانی کن لوگو ں پر واجب ہے؟

    جواب نمبر: 42477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1739-1104/1/1434 قربانی ہرمقیم، آزاد، مسلمان، عاقل بالغ، مالک نصاب پر واجب ہے، مالک نصاب وہ شخص ہے جس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا کچھ سونا کچھ چاندی کچھ نقدی کچھ سامانِ تجارت اور حاجت اصلیہ سے زائد چیزیں اتنی مقدار میں موجود ہوں جن کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند