• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42474

    عنوان: قربانی کن لوگوں پر واجب ہے؟

    سوال: قربانی کن لوگوں پر واجب ہے؟

    جواب نمبر: 42474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2216/1719/B=1/1434 قربانی ہرمسلمان پر واجب ہے جو عاقل، بالغ اور مقیم ہو اور اس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کی قیمت کا مال ہو اور اس کی ضرورتِ اصلیہ سے زائد ہو اور یہ مال خواہ سونا چاندی یا اس کے زیورات ہوں یا مال تجارت ہو یا ضرورت سے زائد گھریلو سامان ہو، یا رہائش کے مکان سے زائد مکانات او رجائدادیں وغیرہ ہوں، قربانی کے لیے اس مال پر سال گذرنا بھی شرط نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند