• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 40460

    عنوان: سوال یہ ہے کہ جو بچہ بغیر عقیقہ کے فوت ہو گیا اسکا عقیقہ کرنا چاہئے یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جو بچہ بغیر عقیقہ کے فوت ہو گیا اسکا عقیقہ کرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 675-688/N=9/1433 جو بچہ عقیقہ سے پہلے انتقال کرگیا اس کا عقیقہ مسنون ومستحب تو نہیں البتہ جائز ہے، (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ۱۵: ۶۱۵-۶۱۷، ۶۲۲-۶۲۴، فتاویٰ رحیمیہ مبوب جدید پاکستان: ۱۰/ ۶۱-۶۲) اور یہی حکم مستفاد ہوتا ہے اس تشریح سے جو شراح حدیث نے الغلام مرتہن بعقیقتہ کے ذیل میں کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند