• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 37160

    عنوان: قربانی کا گوشت کب تک رکھکر کھا سکتے ہے.

    سوال: قربانی کا گوشت ہم کب تک رکھ کر کھا سکتے ہیں؟ کیوں کہ ہم نے اکثر یہ سنا ہے کہ یہ گوشت یعنی قربانی کا صرف محرم کی پہلی تاریخ سے پہلے پہلے ہی کھا سکتے ہیں، ورنہ اس کے بعد یہ حرام ہو جاتا ہے۔ اس کے بارے میں بتائیں کہ کتنی مدت تک قربانی کا گوشت ہم رکھ کر کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 37160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 417=204-3/1433 قربانی کا گوشت جتنے دن بھی رکھ کر کھانا ممکن ہو کھاسکتے ہیں، حدیث شریف میں اس کی مطلقاً اجازت ہے، قربانی کا گوشت محرم کی پہلی تاریخ سے پہلے پہلے ہی کھانا لازم وضروری نہیں ہے بلکہ محرم کا مہینہ داخل ہوجانے کے بھی کھاسکتے ہیں،محرم کا مہینہ شروع ہوجانے سے گوشت حرام نہیں ہوجاتا، آپ نے جو سنا وہ درست نہیں، قال النبي صلی علیہ السلام: ونہیتکم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاث فأمسکوا ما بدأ لکم وفي المرقاة: قال الطیبي: نہاہم أن یأکلوا ما بقي من لحوم أضاحیہم فوق ثلاث لیالٍ وأوجب علیہم التصدق بہ فرخص لہ الإمساک ما شاوٴوا (مرقاة: ۴/۱۱۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند