• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 27959

    عنوان: جس طرح قربانی کے بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، اسی طرح چھوٹا جانور میں کیا ایک فیملی کا حصہ ہوتا ہے یا ایک فرد کا؟ 

    سوال: جس طرح قربانی کے بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، اسی طرح چھوٹا جانور میں کیا ایک فیملی کا حصہ ہوتا ہے یا ایک فرد کا؟ 

    جواب نمبر: 27959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2117=1716-12/1431

    بڑا جانور سات بکروں کے قائم مقام ہوتا ہے، اس لیے اس میں سات حصے لے سکتے ہیں، اور بھیڑ، بکرا، دنبہ میں صرف ایک ہی فرد اپنی طرف سے قربانی کرسکتا ہے۔ فیملی کو ثواب پہنچانا ہو تو اس کے لیے علاحدہ حصہ لے کر اس کی قربانی بھی اپنے نام سے کرکے اپنی پوری فیملی کو ثواب پہنچاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند