• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 27707

    عنوان: میں تھائی لینڈ بارڈر میں برمی رفیوجی (پناہ گزیں) کیمپ مسجد میں امام ہوں ۔ دوسرے ممالک میں رہنے والے ہمارے دوست قربانی کے جانور کیمپ میں بھیجتے ہیں تو ان کی قربانی کے جانور وں کی ہم کس دن قربانی کریں ان کے ملک کی عید کے دن یا ہماری عید کے دن میں؟

    سوال: میں تھائی لینڈ بارڈر میں برمی رفیوجی (پناہ گزیں) کیمپ مسجد میں امام ہوں ۔ دوسرے ممالک میں رہنے والے ہمارے دوست قربانی کے جانور کیمپ میں بھیجتے ہیں تو ان کی قربانی کے جانور وں کی ہم کس دن قربانی کریں ان کے ملک کی عید کے دن یا ہماری عید کے دن میں؟

    جواب نمبر: 27707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2073=1673-12/1431

    آپ ان تین دنوں میں ایسے دن قربانی کریں کہ دوسرے ملک میں رہنے والے کے یہاں بھی قربانی کا دن ہو اور آپ کے یہاں بھی قربانی کا دن ہو۔ اگر ان کے یہاں قربانی کا دن ہے اور آپ کے یہاں نہیں ہے تو اُن کی طرف سے قربانی صحیح نہ ہوگی۔ اسی طرح اگر آپ کے یہاں قربانی کا دن ہے اور اُن کے یہاں قربانی کا دن نہیں ہے، جب بھی قربانی صحیح نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند