• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 27650

    عنوان:  ہمارا بھتیجہ جس کی پیدائش جمعہ کے دن رات دس بجے ہوئی ہے ہم اس کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کون سا دن مناسب ہے، یعنی ساتواں دن کون سا آئے گا؟ (۲) ہم نے سنا ہے کہ مغرب سے دن بدل جاتا ہے، یہ لڑکا جمعہ کو مغرب کے بعد پیدا ہوا ہے، اس کے حساب سے ساتواں دن جمعرات ہے یا جمعہ؟

    سوال:  ہمارا بھتیجہ جس کی پیدائش جمعہ کے دن رات دس بجے ہوئی ہے ہم اس کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کون سا دن مناسب ہے، یعنی ساتواں دن کون سا آئے گا؟ (۲) ہم نے سنا ہے کہ مغرب سے دن بدل جاتا ہے، یہ لڑکا جمعہ کو مغرب کے بعد پیدا ہوا ہے، اس کے حساب سے ساتواں دن جمعرات ہے یا جمعہ؟

    جواب نمبر: 27650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1836=1310-12/1431

     

    (۱-۲) عقیقہ ولادت کے ساتویں دن کرنا مستحب ہے، اور مغرب کے بعد سے اسلامی تاریخ بدل جاتی ہے، اس اعتبار سے ساتواں دن جمعہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند