South Africa

سوال # 2760

کیا حنفی شخص ایسا ذبیحہ کھا سکتاہے جس کو کسی شافعی نے ذبحہ کیا ہو اور جان بوجھ کر تسمیہ چھوڑدیا ہو؟

Published on: Feb 2, 2008

جواب # 2760

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 37/ ج= 37/ ج


 


بوقتِ ذبح ذابح اگر جان بوجھ کر تسمیہ ترک کردے تو اس ذبیحہ کا کھانا حرام ہے۔ ذبح کرنے والا اگر حنفی ہو یا شافعی وقولہ: تارک تسمیة عمدا أي ولا تحل ذبیحة من تعمد ترک التسمیة مسلماً أو کتابیا لنص القرآن ولانعقاد الاجماعي ممن قبل الشافعي علی ذلک (الدر المختار، ط زکریا، ج۹، ص۴۴۳)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات