• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 27386

    عنوان: جو مدرسہ بنات کا ہو اور بنات وہاں رہائشی نہ ہوں تو وہاں قربانی کی کھال دینا ٹھیک ہے یا نہیں؟
    اور یہ بتائیں کہ مسجد میں کھال دینا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: جو مدرسہ بنات کا ہو اور بنات وہاں رہائشی نہ ہوں تو وہاں قربانی کی کھال دینا ٹھیک ہے یا نہیں؟
    اور یہ بتائیں کہ مسجد میں کھال دینا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1809=1334-11/1431

    قربانی کی کھال فروخت ہونے کے بعد اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہوتا ہے یعنی کسی غریب کو مالک بناکر پیسے دیدیئے۔ کھال کی قیمت مدرسہ میں (جہاں غریب طلبہ کے قیام وطعام کا انتظام نہیں ہے) اور مسجد میں نہیں لگائی جاسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند