• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 26960

    عنوان: بعض غیر مسلم حضرات گوشت تقسیم کرتے ہیں کیا کسی غیرمسلم کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال ہوسکتا ہے؟
    (۲) جو شخص ایسے گوشت (جھٹکے وغیرہ کے) کو کھالے وہ کیا کرے؟

    سوال: بعض غیر مسلم حضرات گوشت تقسیم کرتے ہیں کیا کسی غیرمسلم کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال ہوسکتا ہے؟
    (۲) جو شخص ایسے گوشت (جھٹکے وغیرہ کے) کو کھالے وہ کیا
    کرے؟

    جواب نمبر: 26960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1690=1217-11/1431

    ذبیحہ کے حلال ہونے کے لیے ذبح کے دیگر شرائط کے ساتھ ذابح کا مسلمان یا اہل کتاب ہونا ضروری ہے، ذبح کرنے والا اگر غیرمسلم ہے تو اس کا ذبیحہ حلال نہیں۔
    (۲) اگر کسی شخص نے لاعلمی میں جھٹکے کا گوشت کھالیا تو اس کو چاہیے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند