عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 18714
غیر
مسلم کو قربانی کا گوشت دینا
کیا
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے، اگر چہ آفس کے تعلقات ہیں؟ (۲)سورج دنیا کے چاروں طرف
گھومتا ہے یا دنیا سورج کے، اس کے مطابق کیا صحیح ہے؟ (۳)میری آفس میں گانے چلتے
ہیں ساتھ والا ساتھی گانا سنتا ہے جو کہ غیر مسلم ہے تو اس میں مجھے بھی گناہ ملے
گا کیا؟
جواب نمبر: 18714
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 100=101-2/1431
اگر آپ کو یقین ہے کہ غیرمسلم قربانی کا گوشت کھائے گا، اس کی بے حرمتی نہیں کرے گا تو آپ اسے قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں۔
(۲) یہ کوئی قرآن وحدیث کا مسئلہ نہیں ہے، یہ سائنس وفلسفہ کا مسئلہ ہے، بہتر لہٰذا ان ہی سے دریافت کریں۔
(۳) آپ گانے بالقصد سنیں گے تو گنہگار ہوں گے، ورنہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند