• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 18299

    عنوان:

    اونٹ کو ذبح کرنے کا شرعی طریقہ بتادیں۔ شکریہ

    سوال:

    اونٹ کو ذبح کرنے کا شرعی طریقہ بتادیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 18299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2239=1765-12/1430

     

    اونٹ ذبح کرنے میں نحر کا طریقہ اختیارکرنا مسنون ہے، نحر کا طریقہ یہ ہے کہ گردن کے بالکل نِچلے حصہ میں سینہ کے پاس دھار دار چھری بھونک کر رگیں کاٹی جاتی ہیں (کسی تجربہ کار سے اسے عملاً سمجھ لینا چاہیے) اوراونٹ کا ذبح کرنا مکروہ تنزیہی ہے، ذبح یہ ہے کہ داڑھ کے نیچے گردن کے اوپری سرے کی رگیں کاٹی جائیں۔ مضمرات میں لکھا ہے : [السنة أن ینحر الإبل قائما] سنت یہ ہے کہ اونٹ کو کھڑا کرکے نحر کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند