• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 18025

    عنوان:

    ماجد نے دو سال پہلے کمانا شروع کیا اور گزشتہ عیدالاضحی تک صاحب نصاب بن گیا، لیکن اس کو معلوم نہیں ہوا، اس لیے اس نے قربانی نہیں کی۔ اس نے اس بات کو قبول کیا کہ اس کو بعد میں زکوة ادا کرنی ہوگی اور قربانی بھی کرنی ہوگی۔چنانچہ اس نے گزشتہ سال کی بھی زکوة اداکری۔ قربانی جو چھوٹ گئی ہے اس کاوہ کیا کرے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1811=1811-12/1430

    گزشتہ سال قربانی نہیں کرسکا تو اب اتنی قیمت غریبوں پر صدقہ کردے اور امسال بھی صاحب نصاب ہے تو ایام نحر میں ضرور قربانی کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند