• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172911

    عنوان: اپنی قربانی كی بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام قربانی کرانا

    سوال: کیا ہم عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے نام کی قربانی کرانے کے بجائے آپ صل اللہ علیہ وسلم کے نام قربانی کرا سکتے ہیں؟ ہماری استطاعت صرف ایک ہی قربانی کرانے کی ہے ، اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ ایک قربانی آپ صہ کے نام کراء جائے...تو کیا ایسا کرنا صحیح ہوگا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 172911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1159-913/SN=01/1441

    اگر آپ صاحب نصاب ہیں تو آپ اپنی طرف سے قربانی کریں، آئندہ جب توفیق ہوگی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کر دیجئے گا، اس وقت آپ پر جو ضروری ہے، اس پر عمل کریں۔ اگر آپ صاحب نصاب نہیں ہیں تو اپنی طرف سے قربانی نہ کرکے ایصال ثواب کے مقصد سے آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند