• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172801

    عنوان: كیا قربانی كی كھالوں كو ناقابل استعمال بنا كر کچڑ اٹھا نے والی گاڑی کے حوالے کر سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) قربانی کی کھالیں موجودہ حالات کی وجہ سے شہر ممبئی والے کیا کرے ؟ (۲) کیا اس کو ناقابل استعمال بنا کے بی ایم سی کی کچڑ اٹھا نے والی گاڑی کے حوالے کر سکتے ہیں؟ آپ کی ہدایت مطلوب ہیں۔

    جواب نمبر: 172801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 939-1097/D=12/1440

    (۱) اگر کوئی غریب مفت لینے کو بھی تیار نہ ہو کہ اسے بیچ کر قیمت اپنے کام میں لے آئے۔

    (۲) اسی طرح کوئی امیر بھی مفت میں لینے کو تیار نہ ہو کہ اسے دباغت دے کر چمڑا اپنے کام میں لائے۔

    (۳) اور مدرسہ میں اگر پہنچائی جائے تو وہ واپس کردیں کہ ہم نہیں لیں گے۔

    خدانخواستہ اگر کہیں ایسی صورتیں پیش آجائیں تو مجبوراً وہی کرنا ہوگا جو سوال میں لکھا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند