• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 171873

    عنوان: عقیقہ کی نیت سے جو جانور خریدا گیا‏، كیا اسے بیچا جاسكتا ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص عقیقہ کے لیے سے ایک گاۓ خریدا ہے پھر کسی مصیبت کی وجہ سے اس کو بچنا چاہتے ہیں اور اس کے بدلے ایک سال کے بعد عقیقہ کرنا چاہتا ہے تو اس کا کیا مسئلہ ہے اور یہ جائز ہے کہ نہیں مدلل جواب دیجیے

    جواب نمبر: 171873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1045-930/M=11/1440

    عقیقہ فرض یا واجب نہیں، مسنون یا مستحب ہے لہٰذا عقیقہ کی نیت سے جو جانور خریدا گیا وہ لازم و متعین نہیں ہوا، اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند