• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 170627

    عنوان: كیا قربانی كے بڑے جانور میں حصہ لے كر عقیقہ كیا جاسكتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح قربانی کے لیے ایک جانور میں سات لوگ شرکت کرسکتے ہیں تو کیا اسی طرح عقیقہ میں لڑکے کے لیے دو بکرے اور لڑکی کے لیے ایک بکرے کی جگہ کسی بڑے جانور میں قربانی کی طرح حصے لیے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 170627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:807-680/sd=9/1440

    جی ہاں! بڑے جانور میں قربانی کی طرح عقیقے کے حصے ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند