• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 17005

    عنوان:

    عیدالاضحی کا نصاب کیا ہے یعنی کس پر واجب ہے اور کس پر نہیں؟ اوراگر باپ پر واجب ہو تو کیا اس کی اولاد پر بھی واجب ہے؟

    سوال:

    عیدالاضحی کا نصاب کیا ہے یعنی کس پر واجب ہے اور کس پر نہیں؟ اوراگر باپ پر واجب ہو تو کیا اس کی اولاد پر بھی واجب ہے؟

    جواب نمبر: 17005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2018=311k-11/1430

     

    اگر عیدالاضحی سے مراد آپ کی قربانی ہے تو جس کے پاس زکاة کے نصاب کے بقدر ساڑھے سات (7.5)تولہ سونا یا ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی موجود ہو، یا دونوں ملکر 52.5 تولہ چاندی کے برابر ہوجائے یا 52.5 تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نقد روپیہ یا مال تجارت یا گھریلو ساز وسامان جو روز مرہ استعمال میں نہ آتے ہوں ان سب کی قیمت ملاکر 52.5 تولہ چاندی کے برابر ہوتی ہے اور خاص عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں سے کسی دن اس کے پاس موجود ہو تو اس پر قربانی کرنا واجب ہے۔ اگر اولاد بالغ ہے اور مذکورہ نصاب قربانی اس کے پاس ہو تو اس پر بھی قربانی علاحدہ واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند