• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 168527

    عنوان: اگر کسی غریب کا جانور ایام اضحیہ میں مر گیا تو کیا اس کے اوپر دوسرے جانور کی قربانی واجب ہو گی؟

    سوال: اگر کسی غریب کا جانور ایام اضحیہ میں مر گیا تو کیا اس کے اوپر دوسرے جانور کی قربانی واجب ہو گی؟

    جواب نمبر: 168527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:603-524/L=6/1440

    اگر غریب کا جانور ایامِ اضحیہ میں مرجائے تو اس پر دوسرے جانور کی قربانی واجب نہیں۔

    وعن ہذا الأصل قالوا إذا ماتت المشتراة للتضحیة علی موسر تجب مکانہا أخری ولا شیء علی الفقیر...(مجمع الأنہر فی شرح ملتقی الأبحر :4/ 173 ط:دارالکتب العلمیة ،بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند