• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 167823

    عنوان: عقیقے میں ذبح کے بجائے کوئی چیز بناکر کھلانا، اگر عقیقے کی استطاعت نہ ہو

    سوال: کیا عقیقہ کرنے میں ضروری ہے کہ جانور ہے ذبح کیا جائے جیسے بکرا بکری بھیڑ وغیرہ یا اس کے علاوہ بھی کوئی کھانے چیز بنا سکتے ہیں جیسے گھر میں چاول یا کوئی سویٹ بنا کر سب کھائے ، پڑوس میں بھی بانٹ دیں ، کیا ایسا کرنا بھی ٹھیک ہے ؟ نیز اگر گ ان کی مالی حالت اچھی نا ہو تب انہیں کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 167823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:383-334/sd=5/1440

    (۱) عقیقے کی فضیلت اراقة الدم یعنی ذبح کرنے سے متعلق ہے ،جو جانور قربانی میں ذبح ہوسکتا ہے ، وہی عقیقے میں بھی ہوسکتا ہے ،کوئی دوسری چیز بناکر کھلانے سے عقیقہ نہیں ہوگا ۔

    الذّبْح فِی مَوْضِعہ أفضل من الصَّدَقَة بِثمنِہِ وَلَو زَاد کالہدایا وَالْأَضَاحِی فَإِن نفس الذّبْح وإراقة الدَّم مَقْصُود۔ (تحفة المودود بأحکام المولود:۶۵/۱، الفصل العاشر )

    (۲) عقیقہ کرنا واجب و ضروری نہیں ہے ؛ بلکہ مستحب ہے ، لہذا اگر استطاعت نہیں ہے ، تو عقیقہ نہ کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند