• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164866

    عنوان: مفضاة جانور کی قربانی كيسی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ذیل کے مسئلہ کے بارے میں ایک اور مسئلہ اگر بکری کی آگے کی شرم گاہ اور پیچھے کی شرم گاہ مل جائے ( جسے فقہی اصطلاح میں مفضاة کہا جاتا ہے ) تو کیا یہ بکری عیب دار شمار ہوگی ؟ اور اس کی قربانی جائز نہ ہوگی؟ مدلل تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1542-1373/L=1/1440

    جانور کا مفضاة ہونا ایسا عیب نہیں ہے جو مانع اضحیہ ہے؛ اس لئے مفضاة جانور کی قربانی شرعاً درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند