India

سوال # 160115

کسی آدمی نے گائے خریدکردوسرے کو قربانی کرنے کے واسطے دیا اتفاق سے وہ جانور حاملہ نکل گیا تو کیا اس کے بدلے اتناہی قیمت کے عوض یا اس سے کم میں دوسرا جانور خرید نا کیسا ہے ؟مدلل جواب مطلوب ہے ۔

Published on: Apr 18, 2018

جواب # 160115

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:805-415/sn=7/1439



سوال سے یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے دوسرے کو قربانی کرنے کے لیے جو جانور دیا یہ توکیلاً ہے یا تملیکاً؟ بہرحال اگرتوکیلاً ہے تو دوسرا آدمی جو وکیل ہے اس کے لیے موکل کی اجازت کے بغیر اس جانور کو بدلنا شرعاً جائز نہیں ہے، اگر یہ دینا تملیکا ہے تو یہ شخص (دوسرا) مالک ہے، وہ اس کو بدل سکتا ہے، واضح رہے کہ حاملہ جانور کی قربانی درست ہے؛ البتہ فقہاء نے یہ صراحت کی ہے کہ جو جانور قریب الولادت ہو اس کی قربانی مکروہ ہے گو قربانی بہرصورت صحیح ہوجائے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات