India

سوال # 154388

حضرت، جس شخص پر قرض ہے وہ خود کے نام یا پھر کسی مرحومین کے نام سے قربانی کرا سکتا ہے کیا؟

Published on: Sep 21, 2017

جواب # 154388

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 1420-1301/B=12/1438



جس کے اوپر قرض ہے اسے چاہئے کہ وہ قربانی کے جانور خریدنے میں جس قدر پیسے لگائے پہلے اس پیسے کو قرض ادا کرنے میں صرف کرے، تاکہ قرض کا بار ہلکا ہو۔ تاہم اگر کسی مقروض نے اپنی طرف سے قربانی کی یا کسی مرحوم کی طرف سے کی تو وہ قربانی صحیح ہو جائے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات