Pakistan

سوال # 154371

کیاگدھے اور دوسرے محنت کش جانوروں کی قربانی کی جاسکتی ہے ؟ کیا ایسی صورت میں کہ جب کوئی دوسرا جانور ان جانوروں سے بہتر میسر نہ ہو؟ اور ان جانوروں کی قدرو منزلت بھی دوسرے جانوروں سے زیادہ ہو ؟تو کیا ایسی صورت میں محنت کش حلال جانوروں کی قربانی کی جا سکتی ہے ؟

Published on: Sep 25, 2017

جواب # 154371

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1230-1017/D=1/1435



بکری، بکرا، بھیڑ، دنبہ، گائے، بیل، بھینس، بھینسا، اونٹ، اونٹنی، ان جانوروں کی قربانی درست ہے ان کے علاوہ اور کسی جانور گدھے وغیرہ کی قربانی درست نہیں ہے، محنت کش حلال جانور سے کون سا جانور مراد ہے؟



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات