• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154344

    عنوان: اگر کوئی حکومت کی چوری سے قربانی کرے تو کیا وہ حلال یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اتر پردیش میں بڑے جانور کی قربانی سختی سے منع ہے، اگر کوئی حکومت کی چوری سے قربانی کرے تو کیا وہ حلال یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1233-1022/D=12/1438

    میرے علم میں ایسا نہیں ہے کہ پورے اترپردیش میں ایسا ہو۔ قربانی چھپ کرکرنے سے بھی ادا ہو جائے گی جیسے کہ نماز ادا ہو جاتی ہے۔

    لیکن جان مال عزت کو خطرے میں ڈالنا عقلمندی نہیں ہے لہٰذا ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس میں اس طرح کا خطرہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند