• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 153965

    عنوان: ثواب حاصل کرنے کے لیے قرض لے کر قربانی کرنا

    سوال: حضرت! میرے پاس گھر ہے اور اپنا کاروبار ہے علاوہ اس کے اور بھی آمدنی کا ذریعہ ہے لیکن میرے اوپر قرض ہے جو کہ سارا اس میں چلا جاتا ہے۔ میرے پاس نہ کوئی بینک ڈپوزٹ ہے اور نہ ہی کوئی نقدی رقم، کیا میں قرض لے کر قربانی کرسکتا ہوں؟ یا کوئی اور مسئلہ بتائیں کہ جس سے میں قربانی کا ثواب حاصل کرسکوں؟

    جواب نمبر: 153965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1182-975/D=12/1438

    مذکورہ تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ پر قربانی واجب نہیں ہے، پس قربانی واجب نہ ہونے کے باوجود آپ اگر قرض لے کر قربانی کرنا چاہتے ہیں تو قرض لینے کا جو شرعی طریقہ ہے یعنی قرض ادا کرنے کی نیت اور سچا ارادہ ہو (نیز بآسانی قرض دینے والا موجود ہو اور ادائیگی کے وسائل بھی موجود ہوں۔]د[)تو قربانی کا ثواب حاصل کرنے کے لیے قرض لے کر قربانی کرسکتے ہیں یہ قربانی نفلی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند