عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 15077
ایک
آدمی نے بٹائی پر ایک بکری دیا اس سے دو بچے ہوئے تین مہینے کے بعد بٹائی پر دینے
والے نے اس میں سے ایک خصی لے کر قربانی کی، قربانی صحیح ہوئی یا نہیں؟
ایک
آدمی نے بٹائی پر ایک بکری دیا اس سے دو بچے ہوئے تین مہینے کے بعد بٹائی پر دینے
والے نے اس میں سے ایک خصی لے کر قربانی کی، قربانی صحیح ہوئی یا نہیں؟
جواب نمبر: 15077
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1377=272tl/1430/ل
بکری کو بٹائی پر دینا جائز نہیں یہ از قبیل اجارہ فاسدہ ہے، اس صورت میں بچہ اصل مالک کا ہوگا اور اجیر کے لیے اجر مثل واجب ہوگا، پس اگر بٹائی پر دینے والے نے پیداشدہ بچے میں سے ایک خصی لے کر قربانی کردی تو قربانی درست ہوگئی، بشرطیکہ وہ خصی ایک سال سے کم کا نہ ہو: وعلی ہذا إذا دفع البقرة إلی إنسان بالعلف لیکون الحادث بینہما نصفین فما حدث فہو لصاحب البقرة ولذلک الرجل مثل العلف الذي علفہا وأجر مثلہ فیما قام علیہا (فتاوی عالمگیری: ۲/ ۳۳۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند