• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 144

    عنوان:

    غیر مسلم ممالک سے درآمد گوشت کا کیا حکم ہے؟

    سوال: جہاں میں رہتا ہوں ، اس جگہ جو گوشت دستیاب ہوتا ہے وہ عموماً غیر مسلم ممالک سے امپورٹ کیا ہوتا ہے۔ یقینی طور پر وہ چکن اسلامی طریقے پر ذبح کیا ہوا نہیں ہوتا ہے۔ اور ایسا گوشت یہاں کی سوسائٹی میں عام طور پر کھایا جاتا ہے۔ میں ہمیشہ مخمصہ میں رہتا ہوں کہ ایسا گوشت کھاؤں یا نہ کھاؤں ،خصوصاً اس وقت جب کہ میں کہیں بطور مہمان بلایا جاؤں ، توکیا کروں؟ از راہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: ۱۳۶/م= ۱۳۱/م)

    آج کل غیرمسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت عموماً شرعی طریقے پر ذبح کیا ہوا نہیں ہوتا، اس لیے جب تک کسی معین گوشت کے بارے میں یہ یقین نہ ہوجائے کہ یہ گوشت ذکاة شرعی کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے، اس وقت تک اس کا استعمال جائز نہیں او راگر حلت و حرمت کے سلسلے میں تردد ہو تو جانب حرمت ہی راجح ہوگی، لہٰذا ایسے گوشت کے استعمال سے اجتناب کریں، دوسرے ممالک سے درآمد شدہ گوشت کا شرعی حکم بالتفصیل جاننے کے لیے دیکھئے ?فقہی مقالات حصہ چہارم?۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند