• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 13396

    عنوان:

    عقیقہ کے لیے کیا ساتویں دن کی قید ہے یا کسی اور دن بھی کیا جاسکتا ہے مجبوری کی صورت میں؟ (۲)کیا بکرا ذبح کرنا او رسر منڈانا دونوں کام ایک ہی دن کرنا ضروری ہیں یا پھر کوئی گنجائش ہے؟

    سوال:

    عقیقہ کے لیے کیا ساتویں دن کی قید ہے یا کسی اور دن بھی کیا جاسکتا ہے مجبوری کی صورت میں؟ (۲)کیا بکرا ذبح کرنا او رسر منڈانا دونوں کام ایک ہی دن کرنا ضروری ہیں یا پھر کوئی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 13396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 883=883/م

    ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے، اگر ساتویں دن نہ کرسکے تو جب کرے ساتویں دن ہونے کا خیال کرلینا بہتر ہے۔ یستحب لمن ولد لہ ولد أن یسمیہ یوم أسبوعہ ویحلق رأسہ ویتصدق الخ

    (۲) مذکورہ دونوں کام ایک ساتھ یا ایک ہی دن ہونا ضروری نہیں، آگے پیچھے ہوجائے تب بھی مضائقہ نہیں، گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند