Pakistan

سوال # 130999

عالم کی جو کتابیں زائد از زضرورت ہیں اور کئی سالوں تک استعمال کی نوبت نہیں آتی, کیا ان کو قربانی کے نصاب میں شامل کیا جائے گا؟

Published on: Oct 30, 2016

جواب # 130999

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 1131-1221/B37=01/1438



جس عالم کا مشغلہ پڑھنے لکھنے کا ہو ان کے پاس جس قدر کتابیں ہوتی ہیں وہ ضرورت کے لیے ہوتی ہیں ضرورت کسی وقت بھی پڑ جاتی ہے، بروقت ہر کتاب نہیں دیکھی جاتی بلکہ ضرورت کے وقت ہی دیکھی جاتی ہے اس لیے انہیں ضرورت سے زائد سمجھنا درست نہیں، وہ قربانی کے نصاب میں شامل نہیں ہوسکتی ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات