• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 66457

    عنوان: اگر کوئی مسلمان اپنے مذہب کو چھوڑ کرکوئی دوسرا مذہب اختیار کر لے تو کیا اس کو قتل کردینا چاہئے؟

    سوال: اگر کوئی مسلمان اپنے مذہب کو چھوڑ کرکوئی دوسرا مذہب اختیار کر لے تو کیا اس کو قتل کردینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 66457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1000-1000/M=10/1437

    مرتد کی سزا قتل ہے لیکن اس کے نفاذ کی شرطیں ہیں: مرتد ہونے والا شخص مرد ہے یا عورت؟ بالغ ہے یا نابالغ؟ دارالاسلام کا معاملہ ہے یا دارالحرب کا؟ اور ارتداد کے بعد اُس پر برقرار ہے یا تائب ہوگیا؟ پوری صورت حال واضح کرکے سوال کرنا چاہئے، ہر جگہ اور ہر کسی کو قتل کی اجازت ہرگز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند