• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 58791

    عنوان: اگر کسی لڑکے سے زنا ہوجائے تو اس کے لیے کیا سزا ہوگی؟

    سوال: (1) اگر کسی لڑکے سے زنا ہوجائے تو اس کے لیے کیا سزا ہوگی؟ (2) اور کیسے اللہ سے اپنے اس گناہ کی معافی طلب کرے ؟

    جواب نمبر: 58791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 537-534/H=6/1436-U سزا جاری کرنا بعد ثبوت وتحقیق شرعی کے حکومت اسلامیہ کے فرائض منصبی میں داخل ہے، اگر خدا نخواستہ یہ گناہ ہوگیا ہے تو سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح اس لڑکے پر واجب ہے، دل اور نظر کی حفاظت بھی لازم ہے۔ (۲) تازہ غسل کرکے نئے یا دھلے ہوئے کپڑے پہن کر دو رکعت نفل صلاة التوبہ کی نیت سے پڑھے بعد سلام کے سو مرتبہ درود شریف اور پانچ سو مرتبہ استغفار پھر سو مرتبہ درود شریف پڑھے اور دیر تک گناہوں پر گڑگڑاکر اللہ پاک سے توبہ کرے اور سچا پکا عہد کرے کہ یا اللہ مجھے معاف فرما، آئندہ اس قسم کا گناہ ہرگز نہ کروں گا۔ اس طرح توبہ کرنے پر امید ہے کہ ان شاء اللہ وبال وعذاب اور اللہ تعالیٰ کے مواخذہ سے بری ہوجائے گا، پھر ہرنماز کے بعد اللہ پاک سے توبہ پر استقامت کی دعا کرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند