• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 5123

    عنوان:

    لڑکے کے ساتھ بدکاری کی اسلام میں کیا سزا ہے؟ اوراس گناہ سے توبہ کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    لڑکے کے ساتھ بدکاری کی اسلام میں کیا سزا ہے؟ اوراس گناہ سے توبہ کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 5123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 774=741/ د

     

    سخت سے سخت سزا دینے کا حکم ہے، یہ سزا حاکم وقت کی صواب دید و تجویز پر موقوف ہے، اور اس کا جاری کرنا بھی حاکم وقت اسلام کی ذمہ داری ہے (اسلامی حکومت کا جج قاضی) اس سزا کو جاری و نافذ کرے گا، ہرشخص کو سزا جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اس جرم سے توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے عمل بد کو بالکلیہ ترک کرکے آئندہ ہرگز اس کے قریب نہ جانے کا عزم بالجزم کرلے، اور اللہ کے سامنے خوب رو رو کر دعا کرے دو رکعت تازہ وضو سے صلاة التوبہ پڑھے اوراللہ تعالیٰ سے خوب ندامت وشرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے توبہ و استغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند