• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 2801

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی مسلمان قوم لوط والا عمل کرے اور یہ اس کا مسلسل کام ہو اور وہ شخص مسلم ہو تو اس پر کیا حکم ہوگا؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی مسلمان قوم لوط والا عمل کرے اور یہ اس کا مسلسل کام ہو اور وہ شخص مسلم ہو تو اس پر کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 2801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1390/ ب= 1230/ ب

     

    قوم لوط والا عمل کرنا گناہ کبیرہ ہے، ایسا کام کرنے والا فاسق و فاجر یعنی خدا کا نافرمان ہے۔ اسے لواطت کے نقصانات اورعذاب کو سناکر اس کام سے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے اس فعل بد کی وجہ سے عذاب الٰہی نازل ہوا کہ قوم لوط کی بستی اُلٹ دی گئی، پھر ان پر پتھروں کی بارش ہوئی۔ اسلامی حکومت میں اس کی سزا یہ ہے کہ اسے پہاڑ کی چوٹی سے گرادیا جائے تاکہ وہ ہلاک ہوجائے، قیامت کے دن ایسے لوگ رسوا اور ذلیل ہوکر اٹھائے جائیں گے۔ ایسے لوگ بیوی کے پاس جانے کے قابل نہیں رہتے۔ سوزاک کی بیماری بھی ہوجاتی ہے۔ اللہ کی ناراضگی کا ذریعہ ہے۔ اس لیے ہرحال میں اسے بالکلیہ ترک کردینا چاہیے اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند