• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 985

    عنوان:

    کیا پولیو وَیکسِن (یا پولیو ڈراپ) اسلام کے خلاف ہے؟

    سوال:

    کیا پولیو وَیکسِن (یا پولیو ڈراپ) اسلام کے خلاف ہے؟

    جواب نمبر: 985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  700/ج = 699/ج)

     

    پولیو ڈراپ کی ترکیب کن کن اجزاء سے ہوتی ہے؟ وہ اجزاء کیسے ہیں؟ ناپاک، حرام یا انسانی صحت یا مرد کی مردانگی کے لیے مضر تو نہیں ہوتے ہیں؟ نیز پولیو دواء پلانے میں مسلمانوں اور غیرمسلموں کے بچوں میں امتیاز تو نہیں برتا جاتا ہے؟ اور اگر دونوں کے بچوں کو پلائی جاتی ہے تو دونوں کو ایک ہرطرح کی پلائی جاتی ہے یا الگ الگ طرح کی؟ اگر دونوں کو الگ الگ طرح کی پلائی جاتی ہے تو دونوں میں فرق کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ ضروری امور کی جب تک مستند اور مضبوط ذرائع سے تحقیق نہ ہوجائے تب تک پولیو ڈراپ کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش کہنا مشکل ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مذکورہ امور کی مستند اور مضبوط ذرائع سے تحقیق کریں۔ تحقیق کے بعد ہی آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند